اسحاق ڈار ، خورشید شاہ ملاقات‘ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی 25 جولائی سے قبل کرنے پر اتفاق

اپوزیشن کی طرف سے نام جمعرات تک دے دیئے جائیں گے،اپوزیشن لیڈر

بدھ 13 جولائی 2016 10:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات‘ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال اور حکومت کی طرف سے دئیے گئے ناموں کا بھی گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اپوزیشن کی طرف سے نام جمعرات تک دے دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر دونوں طرف سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی 25 جولائی 2016 ء سے قبل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔