ماڈل حمزہ عباسی کی ختم نبوت ﷺ کے بارے میں ہرزہ سرائی کیس ،ڈی سی او لاہور نے ڈی آئی جی آپریشن کو کاروائی کا حکم دے دیا

منگل 12 جولائی 2016 10:14

#لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء )معروف ماڈل اداکار حمزہ علی عباسی کی نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت کے قوانین کے خلاف ہرزہ سرائی اور قادنیوں کی کھلم کھلا حمایت کے خلاف انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے ناظم محمداکرم رضوی ،شریک چےئرمین ہیومن رایٹس کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بارمیاں اشرف عاصمی ،پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر پیرزادہ بدر ظہور چشتی کی مدعیت میں اداکار ماڈل حمزہ علی عباسی کے خلاف کاروائی کیلئے لاہور سیشن کورٹ میں رٹ دائر کی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے کی ۔سیشن کورٹ لاہور نے حمزہ علی عباسی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295سی،296,297,298سی,295اے کے تحت کاروائی کا حکم دیا تھا ۔جبکہ عدالتی حکم کی تکمیل کے لئے ڈی سی او لاہور نے ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے حمزہ علی عباسی کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :