فلپائن ، سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں 18عسکریت پسند ہلاک ،متعدد زخمی

منگل 12 جولائی 2016 10:37

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء) فلپائن میں سکیورٹی فورسز اور ابو سیاف عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں اٹھارہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ باسیلان کے قبصہ ٹیبو ٹیبو میں سکیورٹی فورسز اور ابو سیاف عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اٹھارہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے آخری اطلاعات موصول ہونے تک جھڑپیں جاری تھیں

متعلقہ عنوان :