کرد عسکریت پسندوں کے کار بم حملے میں 11 ترک فوجی زخمی

پیر 11 جولائی 2016 10:11

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء )جنوب مشرقی ترکی میں ایک فوجی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے کار بم حملے میں کم از کم گیارہ فوجی زخمی ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ کار بم حملہ کرد عسکریت پسندوں نے کیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق شامی سرحد کے قریب مردین صوبے میں کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ ترکی فوج کرد عسکریت پسندوں کے خلاف عسکری آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، جب کہ کرد علیحدگی پسند بھی وقفے وقفے سے اپنے حملوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :