پابندیوں سے ڈرنہیں لگتا،میزائل پروگرام جاری رکھا جائے گا، ایران

پیر 11 جولائی 2016 10:10

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء )ایرانی حکومت نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی جانب سے ایرانی میزائل پروگرام پر تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں سے کوئی سروکار نہیں اورنہ ہم ڈرنے والے ہیں میزائل پروگرام پوری مستعدی سے جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ جرمن چانسلر میرکل کا بیان کسی صورت میں مددگار ثابت نہیں ہو گا۔

چانسلر میرکل نے جمعرات کے روز ملکی پارلیمان سے خطاب میں کہا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کو ہدف تک لے جانے والے میزائلوں کے تجربات اقوام متحدہ کی قرارداوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق جرمن چانسلر کا بیان تعمیری نہیں اور ایران اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :