امریکی کانگریس کی ایران کی ‘‘بوئنگ‘‘ کے ساتھ ڈیل کے خلاف ووٹنگ

پیر 11 جولائی 2016 10:10

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء ) مریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے غالب اکثریت سے دو ترامیم کو منظور کرلیا جن کے تحت بوئنگ کمپنی کی جانب سے ایران کو طیاروں کی فروخت روک دی جائے گی۔ اس سلسلے میں 239 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے جب کہ 185 نے مخالفت کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منظور کی جانے والی ترامیم کے ذریعے اب ایرانی فضائی کمپنی اور امریکی بوئنگ کمپنی کے درمیان آئندہ سالوں کے دوران 109 طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر عمل درامد روکا جاسکے گا۔دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو کمزور کرنے والے کسی بھی فیصلے کو منسوخ کردے گی۔

متعلقہ عنوان :