جاپان کے حکمران اتحاد نے ایوان بالا کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی

پیر 11 جولائی 2016 10:08

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء) جاپان کے حکمران اتحاد نے ایوان بالا کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی جبکہ 1989ء کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم شنزو آبے کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو ایوان بالا میں سادہ اکثریت بھی مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان بالا کی 242 کی نشستوں میں سے آدھی نشستوں پر 3 سال بعد انتخابات کروائے جاتے ہیں۔ اتوار کے روز 121 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں حکمران اتحاد نے لینڈ سلائیڈ کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :