پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے، آئی ایم ایف

پیر 11 جولائی 2016 10:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے موجودہ اصلاحات میں تسلسل کے باعث پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی درآمد میں اضافے سے مقامی منڈی میں گیس کی فراہمی کی صورت حال بہتر ہورہی ہے جس سے صنعتی شعبے کو بھی مدد ملی ہے اس سے بجلی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد مل سکے گی