عید الفطر کی تعطیلات کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے برطانوی پاونڈ کی قدر میں7روپے کی ریکارڈ کمی

یوروکی قدرمیں 1.30روپے، پاؤنڈ7روپے کی نمایاں کمی ، ڈالرکی قدرمستحکم

اتوار 10 جولائی 2016 11:43

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) عید الفطر کی تعطیلات کے بعد مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے برطانوی پاونڈ کی قدر میں7روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید105روپے اورقیمت فروخت105.20برقراررہی تاہم یوروکی قدرمیں 1.30روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید115.80روپے گھٹ کر114.50روپے اورقیمت فروخت116.80روپے گھٹ کر115.50روپے پرآگئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزبرطانوی پاؤنڈمیں7روپے کی نمایاں کمی سے بر طانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید141.50روپے سے کم ہو کر135روپے اورفروخت143روپے سے کم ہوکر136روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :