عیدالفطر کے فوری بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

اتوار 10 جولائی 2016 11:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) عیدالفطر کے فوری بعد سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے چار سوروپے فی تولہ اضافہ کے ساتھ24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت51ہزار 600روپے جبکہ22قیراط فی تولہ کی قیمت47ہزار300روپے ہوگئی ہے صرافہ مارکیٹ لاہور کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ بتایا گیا ہے۔