فیصل آباد ،باتھ روم میں تیزاب اورشیمپو ایک ہی جگہ پر رکھنے کی غلطی، شیمپو جگہ تیزاب سر میں ڈالنے کے باعث کم سن بچہ جھلس گیا

اتوار 10 جولائی 2016 11:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) باتھ روم میں تیزاب اورشیمپو ایک ہی جگہ پر رکھنے کی غلطی، شیمپو جگہ تیزاب سر میں ڈالنے کے باعث کم سن بچہ جھلس گیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،خبر رساں ادارے کے مطابق جھنگ کے علاقہ مرضی پورہ کے رہائشی محمد عباس کا چارسالہ بیٹے زوہیب نہاتے ہوئے شیمپو کی جگہ تیزاب جسم پر لگانے سے جھلس گیا جسے طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لایا گیا جہاں ڈاکٹر اسکی جاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، تاہم اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :