فیصل آ باد تر قیاتی ادارہ نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم پام ولاز کو غیر قا نو نی قرار دیا

پلا ٹو ں کی فر وخت فو ر ی طو ر پر بند کر نے کے احکا ما ت جا ر ی

اتوار 10 جولائی 2016 11:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) فیصل آ باد تر قیاتی ادارہ نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم پام ولاز کو غیر قا نو نی قرار دے دیا پلا ٹو ں کی فر وخت فو ر ی طو ر پر بند کر نے کے احکا ما ت جا ر ی ، ڈائر یکٹو ریٹ ٹا ؤ ن پلا ننگ ایف ڈ ی اے نے پرائیویٹ ہاؤ سنگ اسکیم پام ولازواقع چک نمبر 217 نزدجواد کلب نڑوالا روڈ فیصل آ بادکو غیر قا نو نی قرار د ے دیا۔

تر جما ن ایف ڈ ی اے نے خبر رساں ادارے کوبتایا کہ پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم پام ولازایف ڈی اے سے پیشگی منظو ر ی کے بغیربنائی جا رہی ہے اس بارے میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے نے ڈسٹر کٹ کلکٹر کو تحریر کیا ہے کہ ایف ڈی اے سے نا منظور سکیموں کے تتمہ جات نہ کاٹے جائیں اور نہ ہی ان کے پلاٹس کی رجسٹریاں کی جائیں تا وقتیکہ یہ سکیمیں ایف ڈی اے سے منظور نہیں ہو جاتیں مزید ایم ڈ ی واسا، مینیجر پلا ننگ اینڈ ڈیزائیننگ فیسکواور جنرل مینیجر سو ئی گیس فیصل آباد کو اس سلسلے میں تحریری کیا گیا ہے کہ مذکو رہ ہا ؤ سنگ سکیم میں پا نی، بجلی اورسو ئی گیس کنکشن نہ د ئیے جا ئیں جب تک کہ سکیم ہٰذا ایف ڈی اے سے با قاعدہ منظوری نہ حا صل کر لے۔

(جاری ہے)

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 12(5) کے تحت کسی بھی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ اس وقت تک نہیں کی جا سکتی ۔ تاقتیکہ ایف ڈی اے سے اس کی منظوری حاصل نہ کر لی جائے ۔ مزید ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاور حسین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ فیصل آ باد میں تما م پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ کا لو نیاں جو کہ بغیر منظو ر ی ایف ڈ ی اے بنا ئی جا ر ہی ہیں کہ خلا ف ہنگا می بنیا ود ں پر کا ر وائی کر کہ انہیں فو ر ی طو ر پر سیل کیا جائے اور ان کو ہدایات جا ری کی جا ئیں کہ وہ جلد از جلد قا نو نی کاروائی مکمل کر تے ہو ئے ایف ڈ ی اے سے اپنی کا لو نیز کو منظو ر کر وائیں بصو رت دیگر تما م غیر قا نو نی کا لونیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

عوام محتاط رہیں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم اور متذکرہ بالا ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ نہ خریدیں ۔ نقصان کی صورت میں عوام خود ذمہ دار ہونگے۔