لاہور ، گلی محلوں اور پارکوں میں بچوں کے جھولے لگانے پر پابندی عائد

تمام ٹاؤنوں کو گلی اور پارکوں میں بچوں کے جھولوں بارے سروے کرنے کی ہدایات

اتوار 10 جولائی 2016 11:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے شہر کے گلی محلوں اور پارکوں میں بچوں کے جھولے لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ٹاؤنوں کو گلی اور پارکوں میں بچوں کے جھولوں بارے سروے کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے تمام ٹاؤنز اپنے اپنے علاقوں سے جھولے اتروادیں اس اقدام کا مقصد شہریوں کو خستہ حال جھولوں سے محفوظ رکھنا ہے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص ضلعی حکومت کی اجازت اور جھولوں کی ساخت کا معائنہ کروائے بغیر جھولہ نہیں لگاسکے گا اس سے قبل بھی گلی پارکوں اور میلوں میں ضلعی حکومت کی اجازت کے بغیر جھولہ نہیں لگایا جاسکتا تھا لیکن مختلف علاقوں کی ویلفیئر تنظیموں نے من مانیاں کرکے اس قانون کی دھجیاں اڑادی تھیں۔

متعلقہ عنوان :