شام میں بمباری ،شیلنگ،جھڑپیں،60عام شہری جاں بحق

اتوار 10 جولائی 2016 11:56

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء)کشیدگی کے شکار ملک شام کے شمالی حصے میں ہونے والی بمباری ، شیلنگ اور جھڑپوں کے دوران60 عام شہری جاں بحق جبکہ 200سے زائد افرا د شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا نے شام میں کام کرنے والی ایک تنظیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب میں عیدالفطر کے موقع پر فائربندی سے قبل شدید فضائی حملے اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔

بدھ کے روز فائربندی کے اعلان کے باوجود شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ باغیوں کی جانب سے شیلنگ کے نتیجے میں حکومتی عمل داری والے علاقے میں 34 عام شہری بشمول خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس دوران دیگر دو سو افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حکومتی حملوں کے نتیجے میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں بھی متعدد عام شہری جاں بحق وزخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :