ایران بیلسٹک جوہری میزائل تجربات سے گریز کرے، بان کیمون

اتوار 10 جولائی 2016 11:55

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ بیلسٹک میزائل تجربات کا سلسلہ روک دے کیونکہ اسکے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کیمون نے سلامتی کونسل میں پیش کی جانیوالی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل میزائل تجربات سے باز رہے کیوکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ جوہری معاہدے کے مفادات سے مستفید نہیں ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :