جرمن کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز چین سے نقص زدہ اپنی گاڑیاں واپس منگوائے گی

اتوار 10 جولائی 2016 11:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) جرمن کار ساز کمپنی مرسڈیز۔بینز نقص زدہ کلچز والی 16گاڑیاں چین سے واپس منگوائی گی۔یہ بات چین کے کوالٹی واچ ڈاگ نے بتائی ہے ، متاثرہ گاڑیاں 2016ء اے ، جی ایل اے اور سی ایل اے سیریز کی ہیں جو 22اکتوبر 2015ء اور 4نومبر 2015 ء کے درمیان تیار کی گئیں۔

(جاری ہے)

یہ بات کوالٹی سپرویڑن ، انسپکشن اور کرنٹینا کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں بتائی ہے۔

مرسڈیز۔بینز 9جون2015 ء اور 22جولائی 2015 ء کے درمیان تیار کی جانیوالی 2015ء اے ایم جی اور جی ٹی سیریز سمیت 12گاڑیاں بھی واپس منگوائے گی ، یہ گاڑیاں نقص زدہ کاربن فائبر ڈرائیوز شاکس کی وجہ سے واپس منگوائی جارہی ہیں ، گاڑیاں واپس منگوانے کا سلسلہ 19جولائی سے شروع ہو گا اور کمپنی نقص زدہ پارٹس کو بلامعاوضہ تبدیل کرے گی۔