وزیراعظم نے واپس پہنچتے ہی سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں

آج لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

اتوار 10 جولائی 2016 11:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک میں پہنچتے ہی سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں ،آج اتوار کو لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف 48دن بعد وطن واپس پہنچے جنہوں نے رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ پہنچتے ہی سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں وزیراعظم نے اتوار کو لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں وفاقی وزراء اور دیگر حکام شرکت کرینگے اس موقع پر وزیراعظم کو اہم قومی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی

متعلقہ عنوان :