کراچی،ماں کی ممتاسے محروم ایدھی سینٹرمیں موجودعبداللہ سے کوئی اپناملنے نہ آیا

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) ماں کی ممتا سے محروم ایدھی سینٹر میں موجود عبداللہ کی عید پھیکی پھیکی ہے۔ معصوم عبداللہ عید کے دن بھی اپنوں کا انتظار کرتا رہا مگر کوئی اپنا عبداللہ سے عید ملنے نہیں آیا ، عید تو بچوں کی ہوتی ہے مگر ایدھی سینٹر میں باپ کی شفقت کا انتظار کرنے والا عبداللہ عید کے دن بھی اداس ہے۔ اس کے چہرے کی اداسی ہر دیکھنے والے کو اداس کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

عبداللہ کھلونوں سے نہیں بہلتا ، ہاں مگر موبائل فون میں اس کی دلچسپی ضرور ہے۔ عبداللہ ہر بچے کی طرح عید پر باہر جانے کی ضد کر رہا ہے ، مگر ایسا کوئی نہیں جو اسے عید کے دن سیر کراسکے۔ معصوم عبداللہ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ عیدی کیا ہوتی ہے۔ عبداللہ کے ساتھ ایدھی سینٹر میں موجود بچے خوش ہیں۔ کسی کے ہاتھ میں کھلونا ہے تو کوئی جھولوں سے دل بہلا رہا ہے۔ ایدھی سینٹر میں موجود عبداللہ عید کے دن اپنوں کے انتظار میں ہے ، کوئی اپنا ہو جو اسے گلے لگائے مگر اس کا انتظار ابھی ختم نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :