لاہور، ڈاکٹرطاہرالقادری کا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

ملکی سیاست پرتبادلہ خیال،علامہ کی سراج الحق کوعمرہ کی ادائیگی پرمبارکباد

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) منہاج القرآن اورعوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو عمرہ کی ادائیگی اور بیت اللہ میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

علاوہ ازیں ملکی سیاست کے امورپر تبادلہ خیال کیا ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کرپشن فری کا نعرہ پاکستان کا نعرہ بن چکا ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک دن آئے گا جب تمام کرپٹ سیاست دان کٹہرے میں کھڑے ہونگے اور انہیں بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔ انہوں نے امیر جماعت اسلامی سے ملکی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :