ایران کے سب سے بڑے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:14

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) ایران کے سب سے بڑے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں زوردار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق ایران میں خلیج عربی کی معشور (ماھشھر) بندرگاہ کے سامنے بلندی پر واقع بوعلی سینا پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں زوردار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور آسمان سے باتیں کرتے ہوئے آگ کے شعلوں پر قابو پانے کے لئے کوششیں شروع کردیں۔

واضح رہے کہ آتشزدگی کا نشانہ بننے والا ایران کا سب سے بڑا ادارہ خلیج پیٹروکیمیکل کی ملکیت ہے اور یہاں الاروماٹیک مواد تیار کیا جاتا ہے۔ایرانی شہر معشور (ماھشھر) خلیج عرب کے کنارے عبادان میں واقع ہے جہاں ایران کی بڑی بڑی پیٹروکیمکیکل انڈسٹریز واقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :