سوئس خطے میں برقعہ پہننے پر 10 ہزار ڈالر کا پہلا جرمانہ عائد کر دیا گیا

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:14

سوئٹزرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) سوئس خطے میں برقعہ پر عائد پابندی کے زور پکڑنے کے بعد برقعہ پہننے پر دو خواتین پر 10 ہزار ڈالر کا پہلا جْرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔اس پابندی کے مطابق مسلم خواتین خواہ وہ عام شہری ہوں یا سیاح ، عوامی مقامات پر برقعہ نہیں اوڑھ سکتیں۔ یہ پابندی گذشتہ ہفتے یکم جولائی کو عائد کی گئی۔

(جاری ہے)

پابندی کے اطلاق کے دن ہی مقامی حکام نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی دو خواتین پر جْرمانہ عائد کر دیا۔

اسلامک سینٹرل کونسل آف سوئٹزرلینڈ کی ممبر نورا الی اور فرانسیسی الجیرین بزنس مین راچڈ نکاز پر جان بوجھ کر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر جْرمانہ عائد کیا گیا۔ نورا الی کو لوکارزو میں ایک لمبا برقعہ پہنے دیکھا گیا۔ دونوں کو برقعہ پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر جْرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :