برطانوی وزارت عظمیٰ کیلئے تھریسا مئے دوسرے مرحلہ کی رائے شماری میں کامیاب ہو گئیں

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:13

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) برطانوی وزارت عظمیٰ کیلئے تھریسا مئے دوسرے مرحلہ کی رائے شماری میں کامیاب ہو گئیں۔ برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے اجلاس میں وزارت عظمیٰ کیلئے امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلہ کی رائے شماری ہوئی جس میں تھریسا مئے نے 199 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار اینڈریا لیڈسم نے 84 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی دوڑ میں شامل وزیر انصاف مائیکل گرو 46 ووٹ لینے کے بعد اس دوڑ سے باہر ہو گئے۔ اس سے اگلے مرحلہ میں کنزرویٹو کے ملک بھر میں گراس روٹ سطح کے ایک لاکھ 50 ہزار ارکان ان دو امیدواروں کیلئے اپنی رائے دیں گے۔ برطانیہ میں اس سے قبل 1990ء کی دہائی میں مسز مارگریٹ تھیچر خاتون وزیراعظم رہی ہیں۔