حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے چھ ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی

بدھ 6 جولائی 2016 10:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء)حکومت پاکستان نے ائیر کموڈور محمد اطہر شمس، ائیر کموڈورعامر مسعود، ائیر کموڈور سرفراز خان، ائیر کموڈور ندیم طارق، ائیر کموڈورفواد یونس حسین اور ائیر کموڈور شہاب شفقت کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل محمداطہر شمس نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں اپریل1987 ء میں کمیشن حاصل کیا۔

آپ ایک کوالیفائیڈ فلا ئنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفرا (انسٹالیشن ) اور سنئیر سٹاف آفیسر (آپریشنز )ناردرن ائیر کمانڈ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ سعودی عرب میں ائیر اتاشی بھی تعینات رہے۔

(جاری ہے)

آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اورآرمڈ فورسز سٹاف کالج ملا ئیشیا سے فارغ التحصیل ہیں۔

آپ نے وار سٹڈیز اور ڈیفنس مینیجمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل عامر مسعود نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جنوری1988 ئمیں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی )کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری اور امریکہ سے ڈیفنس انیلسس میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری) اور ستارئہ بسالت سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل سرفراز خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جنوری1988 ئمیں کمیشن حاصل کیا۔

اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی ۔ آپ سنئیر ائیر سٹاف آفیسر سنٹرل ائیر کمانڈ بھی تعینات رہے۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز )کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، ائیر وار کالج،جنرل سٹاف کالج جرمنی سے فارغ التحصیل ہیں۔ اور کینیڈا سے نیشنل سکیورٹی کورس بھی کر چکے ہیں ۔

آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل ندیم طارق نے پاکستان ائیر فورس کی انجینئرنگ برانچ میں اپریل1987 ئمیں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران آپ چیف انجنئیراینڈ ڈائریکٹر JF-17 Project تعینات رہے۔ آج کل آپ ائیرکرافٹ مینیو فیکچرنگ فیکٹری کامرہ میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

آ پ نے چین سے ایرو سپیس انجنےئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل فواد یونس حسین نے پاکستان ائیر فورس کی انجینئرنگ برانچ میں اپریل1987 ئمیں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمنٹ (Mirage) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

آج کل آپ میراج ری بلڈ فیکٹری کامرہ میں مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آ پ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل شہاب شفقت نے پاکستان ائیر فورس کی انجینئرنگ برانچ میں جنوری 1988 ئمیں کمیشن حاصل کیا۔

اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ڈپو کی کمانڈ کی۔ آپ ڈائریکٹر ایویانکس کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آج کل آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (الیکٹرانکس)کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :