اعتزاز احسن اکثر ڈیفالٹرز کے کیسز کی وکالت کرتے ہیں کروڑوں روپے فیس ملتی ہے، سعد رفیق کی ہلکے پھلکے معنی خیز انداز میں گفتگو

بدھ 6 جولائی 2016 10:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء) سینیٹر اعتزاز احسن نامور قانون دان ہیں مگر وہ اکثر ڈیفالٹرز کے کیسز کی وکالت کرتے ہیں اس لئے کہ ایسے مقدمات میں کروڑوں روپے فیس ملتی ہے، یہ بات وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز ریلوے گالف اینڈ کنٹری کلب میں سابقہ رائل پام کلب کے قبضہ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے بعد خبر رساں ادارے سے ہلکے پھلکے معنی خیز انداز میں کہی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بزنس ٹرین کے معاملہ میں بھی وہ ڈیفالٹر پارٹی کی جانب سے پیش ہوئے تھے جبکہ رائل پام کے کیس میں بھی انہوں نے وکالت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے بھی کیسز میں کروڑوں روپے فیس ملتی ہے۔