پاکستانی سائنسدانوں کا اطلاقی سائنسز کی تاریخ میں 4 ہزار فٹ کی بلندی پر ہائیڈروجن مالیکولز ایکسپوز کرنے کا پہلا کامیاب تجربہ

بدھ 6 جولائی 2016 10:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء پاکستانی سائنسدانون نے سطح زمین سے چار ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر اپلائیڈ سائنسز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گیارہ ہزار سات سو گازکے تحت پلازمہ اور ہائیڈروجن مالیکیولز ایکسپوز کرنے کا پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ کر لیا ۔ یہ تجربہ یو این کاختہ پوسٹ ڈاکٹورل ڈی آر آر ملٹی ورسٹی ، سنٹر فار انٹی گریٹڈ ماؤنٹین ریسرچ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پروفیسر ڈاکٹر قاضی ارونگزیب الحافی کی زیر نگرانی عمل میں لایا گیا جنہوں نے لاہور کے مقامی ائیر پورٹ سے فلائی کیا اور سطح زمین سے چار ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر مقناطیسی شعاوں کی موجودگی میں حاملہ مادہ خرگوش پر ہائیڈروجن مالیکیولر کا حیاتیاتی تجزبہ کیا ۔

اس ٹیم میں کامسیٹس سے پروفیسر ڈاکٹر زکی، سائنس انٹرنیشنل سے ڈاکٹر اعظم شیخ، ڈاکٹر شاہین خان اور مختلف اداروں سے محققین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس تجزبہ کو نیشنل پوسٹ ڈاکٹورل سائنٹیفک اتھارٹی یو ایس اے ، ناسا اور کیمبرج یونیورسٹی نے براہ راست مانیٹر کیا۔اس تجربہ کے ذریعہ دوران حمل یا پیدائش کے بعد ہونے والی معذوری کی روک تھام کرنے میں بھی مدد مل سکے گی ۔اس تحقیق سے فضا میں بلڈ پریشیر، شوگر ،حرکی اعصاب ، حسی اعصاب کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ پاکستانی سائنسدانوں کا یہ تجربہ فزکس، کیمسٹری ، سپیس سائنسز ، بائیولوجی ، الیکٹرونکس اورانوائرنمنٹل سائنسز میں تحقیق کے نئے پہلوؤں کو جنم دے گا۔