کراچی، امجد صابری کے اہل خانہ نے ملک چھوڑنے کافیصلہ کرلیا

کیس میں زیادہ دلچسپی نہ لیں،اہل خانہ پردباؤبڑھ گیا،وفاق کا 2کروڑروپے مالی امداد کاچیک بھی واپس بھیج دیا ،ذرائع

منگل 5 جولائی 2016 10:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ نے ملک چھوڑنے کافیصلہ کرلیا ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ امجد صابری کے بعض رشتہ دار بیرون ممالک رہتے ہیں،امجد صابری کی شہادت کے بعد ان پرجس طرح دباؤڈالاجارہا ہے اس پراب ان کے اہل خانہ نے دبئی ،امریکہ یاکینیڈامنتقل ہونے کافیصلہ کیا ے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ امجد صابری کی شہادت کے بعد ان کے اہل خانہ پردباؤبڑھ گیا ہے اوران سے کہاجارہا ہے کہ وہ اس کیس میں زیادہ دلچسپی نہ لیں ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے 2کروڑروپے مالی امداد کاچیک دیا تھا مگر ان کے خاندان پردباؤڈالاگیا اوروہ چیک انہو ں نے وفاقی حکومت کوواپس بھیج دیا،ذرائع نے بتایا ہے کہ امجدصابری کے خاندان نے پچھلے دس روزمیں جتنادباؤبرداشت کرناتھاوہ کرلیااب وہ بیرون ممالک منتقل ہونے کی تیاری کرچکا ہے

متعلقہ عنوان :