کراچی، تحقیقاتی اداروں نے دو ہائی پروفائل کیسز کوعید کے بعد حل ہونے کی رپورٹ حکومت کوفراہم کردی

منگل 5 جولائی 2016 10:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں پولیس ،رینجرز اورتحقیقاتی اداروں نے دونوں ہائی پروفائل کیسوکوعید کے بعد حل ہونے کی رپورٹ حکومت کوفراہم کردی ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے ہفتے جب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی آئے توکراچی میں کورہیڈکوارٹر میں ایپکس کمیٹی کااجلاس بلایاگیا تھا جس میں گورنرسندھ عشرت العباد اوروزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے اس اجلاس میں اویس شاہ کے انواکیس اورامجد صابری کے قتل کیس کے حوالے سے پولیس،رینجرزاورخفیہ اداروں کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی گئی تھی کمیٹی نے اب تک جوتحقیقات کی ہے اس میں پیش رفت ہوئی ہے اوراس کمیٹی نے حکومت سندھ اوروفاقی حکومت کوآگاہ کردیا ہے کہ عید کے بعد دونوں کیسوں پرپیش رفت ہوگی اورامید ہے کہ یہ کیس حل ہوجائیں ،اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں جن کی روشنی میں کیس حل ہونے میں مددملنے کاامکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :