سابق چینی صدر کے قریبی ساتھی کو عمر قید

منگل 5 جولائی 2016 11:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء)سابق چینی صدر ہو جن تاوٴ ایک قریبی ساتھی کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہر تیانجن کی ایک عدالت کے مطابق لِنگ ڑوہا پر رشوت خوری، حکومتی رازوں کو افشا کرنے اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔ انسٹھ سالہ ڑوہا کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی دفتر کے سربراہ تھے۔ انہیں 2012ء میں اس وقت ذلت اٹھانا پڑی، جب ان کا بیٹا فیراری کار کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ہی ان سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بیٹے کے پاس اتنی مہنگی گاڑی خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے تھے۔