سعودی حکام نے یمنی میزائل حملہ ناکام بنا دیا

منگل 5 جولائی 2016 11:11

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء)سعودی حکام نے یمن سے کیے جانے والے ایک میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی فوج کے مطابق یہ بیلاسٹک میزائل یمنی سرحد کے قریب سے داغا گیا تھا تاہم وہاں پر نصب میزائل شکن نظام نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ اِس حملے کا امکاناً نشانہ جنوب مغربی صوبے عسیر کا دارالحکومت ابھا تھا۔ سعودی عرب نے میزائل حملوں کو تباہ کرنے والا جدید امریکی ’پیٹریاٹ‘ نظام نصب کر رکھا ہے۔ یمنی حریفوں کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ رواں برس اپریل میں شروع ہوا تھا اور تب سے کمزور سی جنگ بندی بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :