برطانوی حکومت کو ایک لاء فرم کی جانب سے دھمکی

منگل 5 جولائی 2016 11:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء)برطانیہ کی ایک بڑی کمپنی نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

مشکون ڈی رایا نامی لاء فرم کے مطابق برطانوی حکومت کو پہلے اس بات پر ملکی پارلیمان میں بحث اور ووٹنگ کرانی چاہیے کہ آیا آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی کارروائی شروع کی جائے یا نہیں۔ اس بیان کے مطابق اگر حکومت نے اس اجازت کے بغیر ہی انخلاء کے عمل کا آغازکیا تو اس فیصلے کو چیلنج کرے گی۔ برطانیہ میں 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :