متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے انڈسٹریل ایریا میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا

منگل 5 جولائی 2016 11:07

عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء)متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے انڈسٹریل ایریا میں قائم امارات آف عمان میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق امارات آف عجمان جس میں وسیع و عریض گودام قائم ہیں کے ایک گودام میں آگ پیر کی صبح کے اوقات میں بھڑکی جس نے 6 گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ پر چند گھنٹوں میں مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔

مقامی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے کرنل ناصر الزاری نے بتایا کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ بھڑکتے ہی ارد گرد کے علاقے کو خالی کرا لیا گیا تھا تاہم آتشزدگی کی شدت سے متعدد فائر فائٹرز دھویں کی وجہ سے بیمار ہو گئے ہیں اور بعض جھلسے بھی ہیں تاہم وہ ٹھیک ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ فوری معلوم نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :