بلدیاتی انتخابات 2015 ، ملک بھر سے مسترد ہونے والے ووٹوں کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

منگل 5 جولائی 2016 11:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء)بلدیاتی انتخابات 2015 میں ملک بھر سے مسترد ہونے والے ووٹوں کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے،بلدیاتی انتخابات میں تقریبا15لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے ، جبکہ سب سے زیادہ مسترد ووٹ ہونے والوں صوبوں میں پنجا ب پہلے اور خیبر پختونخوا دوسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 10لاکھ 4ہزار 847ووٹ مسترد ہوئے،بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے میں 3لاکھ 61ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے،صوبہ سندھ میں 57ہزار 559اور بلوجستان میں 54ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 16ہزار 695ووٹ مستر ہوئے ۔