کوئٹہ،سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے بیٹے اورڈی ایس پی کینٹ کے درمیان ڈبل پارکنگ پرجھگڑا

پولیس نے شاہ زیب درانی کوتھانہ میں بندکردیا،بیٹے پرڈی ایس پی نے تشددکیا،میڈیکل رپورٹ کے بعد ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دیں گے،اکبرخان درانی

پیر 4 جولائی 2016 10:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء) کوئٹہ میں سیکرٹری خزانہ بلوچستان اکبرخان درانی کے بیٹے شازیب درانی اور ڈی ایس پی کینٹ کے درمیان ڈبل پارکنگ پر جھگڑا پولیس نے سیکرٹری خزانہ کے بیٹے کو تھانہ میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام افطاری سے قبل مشن روڈ پر سیکرٹری خزانہ اکبر خان درانی کے بیٹے شازیب درانی نے سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کی جس پر پولیس نے گاڑی کو ہٹانے کو کہا تو اس دوران ڈی ایس پی کینٹ محمد سلطان اور سیکرٹری اکبر حسین درانی کے بیٹے کے درمیان سڑک پر گاڑی کی کراسنگ کے دوران جھگڑا ہوا سیکرٹری خزانہ بلوچستان اکبرخان درانی نے کہا کہ ڈی ایس پی اور پولیس اہلکاروں نے تلخ کلامی کی اور میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کو تھانہ میں بند کر دیا انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کے سرپرزخم آئے میڈیکل رپورٹ کے بعد ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دیں گے ڈی ایس پی کینٹ محمد سلطان نے بتایا کہ شازیب کو گاڑی کی ڈبل پارکنگ سے منا کیا تو اس نے پولیس اہلکاروں کیساتھ تلخ کلامی کی اور ہاتھا پائی کرنے کی بھی کوشش کی ۔