وفاقی حکومت کا الیکٹرانک میڈیا کو جدید آلات کی درآمد پر ٹیکس میں ریلیف دینے کا فیصلہ

پیر 4 جولائی 2016 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء)وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2016ء کے تحت الیکٹرانک میڈیا کو ملک میں کیبل نیٹ ورکس کی ڈیجٹلائزیشن کیلئے جدید آلات کی درآمد پر ٹیکس میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ پیمرا کی سفارشات پر کیا گیا جس کا مقصد کیبل آپریٹرز کو ملک میں ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس فیصلے سے ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی درآمد میں کیبل آپریٹرز کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :