لاہور میں موسم جزوی ابر آلود ر ہے گا، عیدالفطر کا چاند نظر آنا مشکل ہوگا، محکمہ موسمیات

پیر 4 جولائی 2016 09:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے باعث عیدالفطر کا چاند نظر آنا مشکل ہوگا تاہم لاہور کے شہری بہتر موسم میں عید مناسکیں گے محکمہ موسمیات کے مطابق موسم اگر ایسے ہی چلتا رہا تو عید ٹھنڈی گزرے گی جہاں تک آئندہ48گھنٹوں کے دوران موسم کا تعلق ہے تو پری مون کی بارش سسٹم میں موجود ہیں جو شدت سے نہیں بلکہ اعتدال سے متوقع ہیں جزوی بارشوں کا سلسلہ آئندہ جمعہ تک رہنے کا امکان ہے ان دنوں میں گرمی کی شدت میں کمی اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا تاہم ہوا چلنے کا سلسلہ بھی نہیں روکے گا محکمہ موسمیات کے مطابق چترال میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنیوالا سیلاب کی وجہ سے مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے اور گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد سمیت کے پی کے لودھراں اور دیگر مقامات پر ہونے والی بارشیں بھی اسی سسٹم کا حصہ ہیں جو موسم برسات کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :