وزیرِداخلہ کا کوسٹ گارڈز اہلکاروں کی ٹریفک پولیس سے مبینہ بد سلوکی کے واقعے کا نوٹس

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈی جی کوسٹ گارڈ زکوفوری تحقیقات کرنے کی ہدایت

پیر 4 جولائی 2016 09:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء)وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کوسٹ گارڈز اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک پولیس سے مبینہ طور پر بد سلوکی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی کوسٹ گارڈ زکوفوری تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈی جی کوسٹ گارڈز کو ہدایت کی ہے کہ اگر واقعہ درست ثابت ہو تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :