امریکا : مسجد کے باہر نامعلوم افراد کا مسلمان لڑکے پر تشدد، حملہ آ ور گرفتا ر

پیر 4 جولائی 2016 10:32

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء)امریکا میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے مسلمان لڑکے پر تشدد کیا، ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکا کی ریاست فلوریڈا میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے مسلمان شخص پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

سینٹ لوسی کاونٹی شیرف کے دفتر کے مطابق فورٹ پیئرس اسلامی مرکز کے باہر حملہ کے شکار شخص منہ سے خون بہہ رہا تھا جبکہ واقعے کے کچھ دیر بعد مشتبہ شخص ’ٹیلر انتھونی‘ کو حراست میں لے لیا گیا۔مسجد کے ترجمان نے کہا عمر متین اس مسجد میں نماز پڑھتا تھا۔