بنگلہ دیش: ’حملہ آوروں کا تعلق مقامی شدت پسند تنظیم سے تھا‘بنگلہ دیشی وزیر داخلہ

پیر 4 جولائی 2016 10:26

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء)بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ وزیر داخلہ اسد الزمان نے کہا ہے کہ ڈھاکہ میں جمعے کی رات شدت پسند حملہ کرنے والے حملہ آوروں کا تعلق دولت اسلامیہ سے نہیں بلکہ مقامی شدت پسند تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے کہا کہ حملہ آوروں کا دولت اسلامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس سے پہلے عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے مبینہ حملہ آوروں کی اپنے پرچم کے ساتھ کچھ تصاویر جاری کی تھیں۔بنگلہ دیش نے دارالحکومت ڈھاکہ کے کیفے میں شدت پسندوں کے ہاتھوں مرنے والوں کے لیے دو دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔جمعے کو کیے جانے والے اس حملے میں 20 یرغمالی ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر غیر ملکی باشندے تھے۔

(جاری ہے)

اس میں دو پولیس اہلکا بھی ہلاک ہوئے جبکہ دوسرے 30 زخمی بھی ہوئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بیرونی ممالک کے باشندے ہیں دو دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ملک میں دہشت گردی سے لڑنے کا عہد کیا۔انھوں نے کہا: ’جو کوئی بھی مذہب میں یقین رکھتا ہے ایسے عمل نہیں کرے گا۔ ان کا کوئی مذہب نہیں۔ ان کا مذہب صرف دہشت گردی ہے۔‘ بنگلہ دیش کے کمانڈوز نے 12 گھنٹے کے محاصرے کے بعد 13 افراد کو بچایا۔ انھوں نے چھ مسلح حملہ اوروں کو ہلاک کیا جبکہ ایک کو گرفتار کیا۔مرنے والوں میں نو اطالوی، سات جاپانی، ایک امریکی، ایک ہندوستانی باشندے شامل تھے جبکہ ایک اطالوی لاپتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :