دہشت گردوں کی دھمکی کے بعد کویت بھر کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

پیر 4 جولائی 2016 10:26

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء) دہشت گردوں کی دھمکی کے بعد کویت بھر کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیادہشت گردوں نے کویت انٹرنیشل ائیر پورٹ کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ائیر پورٹ پر ریڈ سکیورٹی الرٹ کردی گئی کویت کے کمانڈوں نے گھیرے میں لے لیا ہے اسی طرح کی آئل ریفانیری پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور شاپنگ مال اور شارعوں پر چیکنگ بھی شروع کردی گئی کویت کے وزیر اوقاف نے کھلے میدانوں میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے ممکنہ دہشت گردی کی وارداتوں کے باعث بھر میں سکیورٹی کو انتہائی سخت کردی ہے گذشتہ سال دہشت گردوں نے امام صادق مسجد میں خود کش دھماکہ کیاتھا جس میں 29 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :