پرویز الٰہی کا بابر اعوان سے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان مخالف بیان دینے پر محمود اچکزئی کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ

پیر 4 جولائی 2016 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی کے سینٹر اور ماہر قانون دان بابر اعوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ پاکستان مخالف بیان دینے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف ائین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کروانے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی نے ماہر قانون دان بابر اعوان کو ٹیلی فون کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کے مخالف محمود خان اچکزئی کے بیان کی شدید مذمت کی پرویز الٰہی نے بابر اعوان کو محمود خان اچکزئی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کروانے کا مطالبہ کیا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی رکن قومی اسمبلی ہیں انہوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا لیکن انہوں نے پاکستان کی پالیسی کے خلاف بیان دے کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی جو پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔ لہذا محمود خان اچکزئی کے خلاف قانون کارروائی ضروری کرنی چاہیئے۔