مری، ماریہ قتل کیس میں پولیس رپورٹ غلط اور سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے: والد

اتوار 3 جولائی 2016 11:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء) مری میں زندہ جلائی جانے والی سکول ٹیچر ماریہ کے والد صداقت نے انکشاف کیا ہے کہ ماریہ قتل کیس میں پولیس رپورٹ غلط اور سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ تحقیقاتی ٹیم اور پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور ڈی ایس پی نے بھی کہا تھا کہ پیسے لیکر معاملہ رفع دفع کر دو۔

صداقت نے چیف جسٹس پاکستان،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اوروزیراعلیٰ پنجاب انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جس ملزم رفت کو گرفتار کیا ہے وہ ہماری ایف آئی آرمیں نہیں تھاجبکہ تھانہ پھگواڑی میں درج کروائی جانے والی ایف آئی آررپورٹ میں ماریہ کے دستخط تھے تاہم اب سامنے آنے والی پولیس رپورٹ میں ماریہ کے دستخط موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :