آئندہ دو روز میں جڑواں شہروں ،پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہونگی، محکمہ موسمیات

اتوار 3 جولائی 2016 11:42

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء ) محکمہ موسمیات میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جڑواں شہروں سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے ۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات اٹک ، میانوالی ، چکوال ، لیہ ، بھکر اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش ہو گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی جب کہ آئندہ دو روز میں پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :