ڈھوڈیال ، قراقرم ہائی وے پر مسافر بس اور کار میں تصادم ، تحصیل ناظم مانسہرہ کے بھائی اور بھتیجی جاں بحق ، دو افراد زخمی

اتوار 3 جولائی 2016 11:42

مانسہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء ) ڈھوڈیال کے قریب قراقرم ہائی وے پر مسافر بس اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں تحصیل ناظم مانسہرہ کے بھائی اور بھتیجی جاں بحق جب کہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق ڈھوڈیال کے قریب قراقرم ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس نے کار کو ٹکر ماری ۔ افسوس ناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں تحصیل ناظم مانسہرہ کے بھائی اور بھتیجی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :