شرمیلافاروقی کی نااہلی کے پیش نظرپی پی کے ایک درجن ارکان کونااہلی کاخطرہ

اتوار 3 جولائی 2016 11:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء) وزیراعلی سندھ کی مشیربرائے ثقافت شرمیلافاروقی کی نااہلی کے امکان کے پیش نظر پی پی پی کے کئی دیگر ارکان اسمبلی بھی نااہلی کی زدمیں آنے والے ہیں،خبر رساں ادارے کی خصوصی تحقیقات کے مطابق وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اوقاف کی سینیٹرقیوم سومر بھی نااہلی کی زدمیں آنے والے ہیں کیونکہ 18ویں ترمیم کے بعد حکومت سندھ کو23وزیراورمشیررکھنے ہیں معاون خصوصی اورکوآرڈی نیٹرکاکوئی قانون موجود نہیں ہے ،ایک اورصوبائی وزیرمکیش کمار چاولہ بھی نااہل ہونے والے ہیں کیونکہ انہوں نے ضلع سجاول کے ہم نام مکیش کمار کی ڈگری استعمال کی ہے،اس طرح شرجیل انعام میمن بھی محکمہ اطلاعات میں 12ارب روپے کرپشن کیس میں نیب ریفرنس کاسامنا کررہے ہیں سابق صوبائی وزیراو یس مظفر بھی ان دنوں محکمہ صحت میں جعلی ادویات لینے اوراربوں روپے کے ناقص آراوپلانٹس لگانے کے الزامات کاسامنا کررہے ہیں،صوبائی وزیرعلی مردان شاہ بھی نیب ریفرنس کاسامنا کررہے ہیں ان پرالزام ہے کہ انہو ں نے اضافی بھرتیاں کیں،سابق صوبائی وزیرپیرمظہربھی محکمہ تعلیم میں بھرتیوں پرنیب ریفرنس کاسامنا کررہے ہیں اس طرح پی پی کے ایک درجن ارکان کونااہلی کاخطرہ ہے۔