نئی گاڑی لیزکروانے پرتین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس،جائیداد کی خریدوفروخت پرانکم ٹیکس کا نیا طریقہ کار رائج کردیا گیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نئی گاڑی لیزکروانے پرتین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جبکہ پلاٹ دکان اور مکان کی خریدوفروخت پردوفیصد ودہولڈنگ ٹیکس جمع کروانا ہوگا۔ایف بی آرحکام کے مطابق غیررجسٹرڈ افراد کولیزنگ کمپنی یا بینکوں سے نئی گاڑی لیزکروانے پراس کی مالیت پرتین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا یاد رہے کہ حکومت نے گذشتہ مالی سال سے نقد رقم پرنئی گاڑی خریدنے والوں پرودہولڈنگ لگایا تھا تاہم گاڑی لیزکروانے والے اس سے مستثنی تھے۔

(جاری ہے)

ملک میں ہرسال ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں لیزپرحاصل کی جاتی ہیں۔ حکومت نے جائیداد کی خریدوفروخت پرانکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ڈی سی ریٹس کی بجائے اسٹیٹ بینک کی طرف سے جائیداد کیلئے مقررکردہ ریٹس کا نفاذ کیا ہے۔ نئے طریقے کارکے تحت جائیداد کی قیمت کا تعین اسٹیٹ بینک کی طرف سے منظورشدہ ماہرین ایویلوایٹرزکریں گے۔جس سے حکومت کوکیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہونیکا امکان ہے۔ ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرنے والے افراد کوجائیداد کی تعین شدہ قیمت پردوفیصد ودہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :