آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی ،جہانگیر ترین
تحریک انصاف کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گی اور پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے مسلم لیگ(ن)پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے جو اپنے ناجائز مفادات کیلئے کوئی بھی حربہ اختیار کرسکتی ہے 21جولائی کو تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی جس کے بعد اسلام آباد سے ڈکٹیشن دینے کی بجائے کشمیرکے فیصلے کشمیرمیں ہی ہونگے ،افطار پارٹی سے خطا ب
ہفتہ 2 جولائی 2016 09:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی ، تحریک انصاف کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گی اور پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے جو اپنے ناجائز مفادات کیلئے کوئی بھی حربہ اختیار کرسکتی ہے 21جولائی کو تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی جس کے بعد اسلام آباد سے ڈکٹیشن دینے کی بجائے کشمیرکے فیصلے کشمیرمیں ہی ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادکشمیر سیکرٹریٹ لاہور میں جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان کی جانب سے کشمیری ووٹروں کودی جانیوالی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر وتحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود ،مرکزی سیکرٹری جنرل وایل اے 37ویلی 2سے امیدوارغلام محی الدین دیوان ،عبدالعلیم خان ،ایل اے 30جموں 1کے امیدوار حاجی مقصود الزمان سمیت دیگر رہنما وٴں نے بھی خطاب کیا تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کامزید کہناتھاکہ مسلم لیگ(ن)عوام سے جھوٹے وعدے کرتی ہے ان کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے میرے حلقے میں الیکشن سے قبل نوازشریف نے اڑھائی ارب ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا لیکن آج تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیاگیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے جو اپنے ناجائز مفادات کیلئے کوئی بھی حربہ اختیار کرسکتی ہے انکے سامنے رول آف لاء کی کوئی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)نے شکست کے خوف سے کشمیراسمبلی کی لاہورنشست پرالیکشن نہیں ہونے دئیے انہوں نے کہاکہ 21جولائی کو آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی فتح ہوگی آزادکشمیر میں ہم حکومت بنائیں گے جس کے بعد کشمیر کے فیصلے کشمیر ہونگے اسلام آباد سے کوئی ڈکٹیشن نہیں دی جائے گی اورہم صوبہ خیبرپختونخواہ کی طرح آزادکشمیر میں بھی نچلی سطح پر اختیارات دیں گے آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم وتحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود نے کہاکہ آزادکشمیرکے انتخابات کے اثرات پاکستان کے انتخابات پر پڑیں گے کیونکہ آزادکشمیرکے انتخابات کے بعد پاکستان میں بھی مڈٹرم انتخابات ہونے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات کا آزادکشمیر کے انتخابات سے موازنہ کیاجاتاہے اگر آزادکشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کی طرح دھاندلی زدہ انتخابات کروائے گے تو تحریک آزادی کشمیرپر منفی اثرات پڑیں گے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کو جسطرح کا مقابلہ این اے 122میں ملا تھا ایل اے 37ویلی 2کے انتخابات میں بھی ویسا ہی مقابلہ ملے گا انہوں نے کہاکہ غلام محی الدین دیوان دھڑلے سے الیکشن لڑیں میں اورمیری پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہیں ہم بھرپورمقابلہ کریں گے ایل اے 37ویلی 2کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کاکہناتھاکہ کشمیری عوام حکمرانوں کے جھانسے میں نہ آئیں یہ نوکریوں کا وعدے کرتے ہیں لیکن کسی کو آج تک نوکری نہیں دی عوام کو صرف دھوکاملاہے اب عوام کو ریلوے کی کنٹین کے ٹھیکوں کا لالچ دیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں غنڈہ گردی کو چھوڑ دیں اورپرامن انتخابات ہونے دیں انہوں نے کہاکہ گذشتہ انتخابات کے دوران بھی ہمارے 100سے زائد کارکن زخمی ہوئے تھے ہمارامطالبہ ہے کہ فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں تاکہ بھارت میں پیغام جائے کہ پاکستان میں بسنے والے کشمیری پاکستان سے خوش ہیں ۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 2 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
عامر کی موجودگی سے ٹیم دباؤ میں آسکتی ہے ، کارکردگی متاثر ہوگی ، رمیز راجہ
-
سیف اللہ خان نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، مراد سعید کا بطور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر
-
حکومت نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے بلوچستان کے شہر حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
شرمیلا فاروقی کی سیاست بھی خطرے میں پڑگئی
-
خیبر پختونخوا میں تبدیلی،محکمہ خزانہ کاضلعی، تحصیل اور یوسی ویلج کونسلوں کو پہلی سہ ماہی کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء
-
آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی ،جہانگیر ترین
-
مری،ماریہ کیس میں نامزدملزمان بے گناہ قرار ،موت خودکشی ہے،کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ، ماریہ کو جلایا نہیں گیا بلکہ اس نے خود کشی کی، ہارون نامی دوست سے تعلقات ٹوٹنے پر ما یو س تھی ، رپو رٹ
-
نئی گاڑی لیزکروانے پرتین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس،جائیداد کی خریدوفروخت پرانکم ٹیکس کا نیا طریقہ کار رائج کردیا گیا
-
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک انکلیوکے علاقے میں مسلح افرادکی فائرنگ
-
وفاقی حکومت نے پٹرولیم قیمتیں برقراررکھنے کے ایک دن بعدہی سیلزٹیکس کی مدمیں قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
عمران خان کی بہن سے بدتمیزی کاڈراپ سین ،بدتمیزی سرداریعقوب کے گارڈنے کی
-
بھارتی دفتر خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کی فہرست دیدی ہے،عبدالباسط
-
ای سی سی کا اجلاس، پن بجلی منصوبے صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو منتقل کرنے کی منظوری
-
بھارت اپنے ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا،سرتاج عزیز
-
کراچی میں شوکت خانم اسپتال کے لئے 12 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں،عمران خان
-
پاکستان کی سالمیت کیخلاف بیان دینے والے سیاستدانوں پر پابندی کا قانون بنایا جائے: چودھری شجاعت
-
خیبر پختونخوا حکومت کا غیر معقولہ جائیداد کی مارکیٹ قیمت پر ویلیو ایشن کرانے کے ایف بی آر کے مجوزہ پلان پر تحفظات کا اظہار ، عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
زیادتی کے مختلف کیس،سپریم کورٹ نے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل خارج جبکہ دوسرے ملزم کی سزا میں کمی کی درخواست مستردکردی
-
ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتی عملہ اور اہلکار محفوظ اور خیریت سے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ
-
پاکستان میں مقیم افغان عوام کو غیر قانونی طریقے سے تنگ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ،محمود خان اچکزئی
-
نائیجیریا کے صوبہ بینیو میں دو بھارتی مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا
-
استنبول حملہ، دو حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی
-
یورپی یونین یا نیٹو سے انخلاء کے بارے میں ریفرنڈم کی کوئی نیت نہیں، چیک حکومت
-
آسٹریا،عدالت نے مئی کے صدارتی انتخابات کے نتائج منسوخ، دوبارہ صدارتی انتخابات کا امکان
-
برطانیہ نتائج کے لیے تیار رہے،بریگزٹ منسوخ یا موخر نہیں ہو گا،فرانس
-
نریندر مودی آئندہ ہفتے سے افریقہ کے دورے کا آغاز کریں گے
-
سلوواکیہ نے یورپی یونین کی چھ ماہی صدارت سنبھال لی
-
بھارتی ریاست اترکھنڈ میں موسلادھار بارش سے 30 افراد ہلاک، درجنوں دیہات تباہ
-
بھارت میں دنیا کا سستا ترین موبائل فون متعارف ،قیمت صرف 251روپے
-
شور کم کرنے کیلئے نائیجیریا میں درجنوں مساجد ، چرچوں اور ہوٹلوں کو بند کردیا گیا
-
امریکی فوج میں خواجہ سراوٴں پر پابندی ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.