شرمیلا فاروقی کی سیاست بھی خطرے میں پڑگئی

وہ 2021 ء تک نااہل ہیں ، اْنہیں نیب عدالت سے سزا ہوچکی ہے،6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں،نیب کا چیئرمین سیکریٹریٹ کو خط

ہفتہ 2 جولائی 2016 09:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی کی سیاست بھی خطرے میں پڑگئی ہے اور نیب نے واضح کیاہے کہ وہ 2021 ء تک نااہل ہیں ، اْنہیں نیب عدالت سے سزا ہوچکی ہے لیکن الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب کے فیصلے کی خلاف ورزی کی اور 6سال سے ملنے والی مراعات کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سیکریٹریٹ کو نیب کی طرف سے لکھے گئے وضاحتی خط میں بتایاگیاکہ سٹیل ملزریفرنس نمبر تین میں شرمیلا فاروقی کے خاندان کو سزا ہوچکی ہے اورخودشرمیلا فاروقی کو پلی بارگین کے تحت 21سال کی سزاہوئی لیکن چار ماہ بعد ہی اس سزا میں کمی ہوگئی ، وہ 2011ء سے وزیراعلیٰ کی مشیر تھیں اور 2013ء سے رکن اسمبلی اور وزیر بھی ہیں ، وہ 2021ء تک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں۔

متعلقہ عنوان :