یورپی یونین یا نیٹو سے انخلاء کے بارے میں ریفرنڈم کی کوئی نیت نہیں، چیک حکومت

ہفتہ 2 جولائی 2016 10:06

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء)چیک جمہوریہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس کا یورپی یونین یا مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے انخلاء یا اس کی خاطر کوئی ریفرنڈم کرانے کا ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم کی دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پراگ حکومت اس بارے میں کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔ بریگزٹ کے بعد چیک صدر نے تجویز دی تھی کہ یورپی یونین اور نیٹو سے انخلاء کے بارے میں ریفرنڈم کرائے جانا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ مضبوط یورپ کے حق میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :