استنبول حملہ، دو حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی

ہفتہ 2 جولائی 2016 10:06

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء)استنبول کے ائر پورٹ پر دہشتگردانہ حملے کرنے والے دو حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ترک حکام نے بتایا ہے کہ دو حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے،حملہ آور روسی تھے، جو مبینہ طور پر انتہا پسند گروہ داعش کے رکن تھے ترک میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والے کئی درجن افراد کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ دو حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ تحقیقاتی عمل میں روس کے ساتھ اشتراک پر بھی رضا مندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور روسی تھے، جو مبینہ طور پر انتہا پسند گروہ داعش کے رکن تھے۔ گذشتہ منگل کی رات رونما ہونے والے اس واقعے میں 44 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں19 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :