نائیجیریا کے صوبہ بینیو میں دو بھارتی مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 10:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جولائی۔2016ء) نائیجیریا کے صوبہ بینیو میں نامعلوم اغواء کاروں نے دو بھارتی مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اغوا کی ذمہ داری نہیں لی ہے اور نہ ہی تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نائیجیریا میں آندھرا پردیش کے رہنے والے منگاپوڑی سر ینواس اور کرناٹک کے باشندے کوشل انیش شرما کو 29 جون کی صبح کام پر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا ہے۔ان کے بارے میں جاننے کے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :